ابنا: القاعدہ نے کہا ہے کہ وہ اپنے ايک سرکردہ ليڈر تحسين بن علي عبدالعزيز کي موت کا انتقام لينے کے لئے پاکستان افغانستان اور امريکہ کے خلاف دہشتگردانہ حملے کريگي- نيوز ايجنسي نے اس کي مزيد تفصيلات نہيں بتائيں-
اس رپورٹ کے مطابق عبدالعزيز اور اسکے دو ساتھي رواں سال اگست کے مہينے ميں جنوبي وزيرستان پر ہونے والے امريکي ڈرون حملے ميں مارا گيا تھا-
پاکستان کے انگريزي روزنامے، ڈان کي ويب سائٹ کے مطابق عراقي کردستان ميں القاعدہ کے سرکردہ ليڈر نے عبدالعزيز اور اسکے دو ساتھيوں کي ہلاکت کي تصديق کرتے ہوئے اسکا انتقام لينے کا اعلان کيا ہے.......
/169